کورونا ویکسین کے تعلق سے بڑے پیمانے پر بیداری مہم چلائی گئی اس بیداری کے نتیجہ میں کورونا کی تیسری لہر سے بچنے کے لیے لوگ سینکڑوں کی تعداد میں ویکسین لینے کیلئے ٹیکہ اندازی مراکز کا رخ کررہے ہیں لیکن ٹیکوں کی قلت کے سبب لوگوں میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
کورونا کے ٹیکے کے لیے سینکڑوں افراد کا ہجوم ٹیکوں کی قلت صبح سے لیکر شام تک انتظار کے باوجود لوگوں کو ٹیکے نہیں مل رہے ہیں ۔ کچھ لوگ پچھلے تین چار دنوں سے مختلف مراکز پر چکر لگا رہے ہیں۔
لیکن انھیں ٹیکے نہیں ملے فی الحال اورنگ آباد میں محض دو مراکز پر ٹیکہ اندازی مہم چلائی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان مراکز پر عوام کا جم غفیر دیکھا گیا۔
جبکہ کارپوریشن انتظامیہ کے طبی عملے کا کہنا ہیکہ ہمارے پاس ٹیکوں کا اسٹاک اتنا نہیں کہ سب کو ٹیکے لگوائیں جاسکے۔
ایک طرف حکومت کے بلند دعوے اور دوسری طرف ٹیکوں کی قلت ان حالات میں انتظامیہ کی خامیاں نظر آرہی ہے۔ ٹیکوں کی قلت کے سبب عوام میں برہمی دیکھی جارہی ہے۔