وطن کی آزادی کے لیے اپنی جاں نثار کرنے والے مجاہدین آزادی اشفاق اللہ خان اور رام پرساد بسمل کی برسی کی مناسبت سے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور اس کی حلیف جماعتوں کی جانب سے اورنگ آباد شہر کے روشن گیٹ علاقے میں این آر سی کے خلاف دھرنا دیا گیا۔
'بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے حکومت این آر سی کا سہارا لے رہی ہے' - مہاراشٹر نیوز
شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف ملک گیر احتجاج ہو رہا ہے، اس دوران کمیونسٹ پارٹی نے بھی اورنگ آباد شہر کے روشن گیٹ علاقے میں این آر سی کے خلاف دھرنا دیا۔
سی اے اے اور این آر سی کے خلاف احتجاج
اس موقع پر حکومت کی پالیسیوں پر سخت نکتہ چینی کی گئی۔ کمیونسٹ رہنماؤں کا الزام ہے کہ حکومت بنیادی مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے این آر سی کا سہارا لے رہی ہے، لیکن نہ این آرسی کا حربہ کامیاب ہوگا اور نہ ہی ملک کے بٹوارے کی اجازت دی جائے گی۔
اس موقع پر کمیونسٹ رہنماؤں نے ایک مرتبہ پھر ملک کی آزادی کا نعرہ دیا اور شہریت ترمیمی ایکٹ کو کالے قانون سے تعبیر کیا ۔