اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ 19: مہاراشٹر میں چین سے زیادہ مریض - مہاراشٹر میں 3007 نئے مریض

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 3007 نئے مریض پائے گئے ہیں۔ اس دوران مزید 91 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ممبئی میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ آج ممبئی کی کچی آبادی دھاراوی میں 13 کیسز درج کئے گئے۔ اس علاقے میں 1،912 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا کیسز: چین سے بھی آگے نکلا مہاراشٹر
کورونا کیسز: چین سے بھی آگے نکلا مہاراشٹر

By

Published : Jun 7, 2020, 10:23 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ اس وائرس سے مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہے۔

ریاست مہاراشٹر میں اتوار کو تین ہزار سے زیادہ کورونا کیسز درج کئے گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ریاست بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 85،975 ہوگئی ہے۔ وہیں اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3،060 ہوگئی ہے۔

مہاراشٹر میں کورونا کیسز کی تعداد اتنی تیزی سے بڑھ رہی ہے کہ اب اس نے چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 3007 نئے مریض پائے گئے ہیں۔ اس دوران مزید 91 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ممبئی میں بھی کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ آج ممبئی کی کچی آبادی دھاراوی میں 13 کیسز درج کئے گئے۔ اس علاقے میں 1،912 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 6،900 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ متاثرہ افراد کی تعداد 2.46 لاکھ سے تجاویز کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ 'کورونا وائرس کا پہلا کیس چین کے ووہان شہر میں گذشتہ سال دسمبر میں سامنے آیا تھا۔ چین میں اب تک کورونا انفیکشن کے 83،036 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details