اس کیس کے تعلق سے ادتیہ پنچولی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کنگنا نے کئی برس قبل ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ان کے اور ان کی فیملی کے بارے میں نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا اور جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے ان کی بے عزتی کی تھی۔
اس کے بعد انہوں نے اور ان کی بیوی نے ممبئی کے اندھیری کورٹ میں کنگنا اور ان کی بہن رنگولی کے خلاف ہتک عزت کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا تھا ۔