مہاراشٹر کے معروف شہر مالیگاؤں میں پوارواڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مولانا عمرین چوک کا رہائش پذیر اشتیاق احمد محمد سلیم عمر جو پیشے سے ٹیلر ہے، نے گزشتہ دنوں پوار واڑی پولیس اسٹیشن میں کارپوریٹر کے خلاف شکایت درج کروائی کہ محمد آمین فاروق (کارپوریٹر) نے جعفرنگر نعمت سیٹھ کے شاپنگ کے سامنے اس کے سر پر اسٹیل کی راڈ سے حملہ کر کے اسے شدید طور پر زخمی کر دیا تھا۔
مالیگاؤں: کارپوریٹر کی جیل سے رہائی - پوارواڑی پولیس اسٹیشن
مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں گزشتہ دنوں پوار واڑی پولیس نے کارپوریٹرآمین فاروق کو مارپیٹ کے معاملے میں گرفتار کیا تھا۔
اس معاملے میں اشتیاق احمد نے بتایا تھا کہ محمد آمین فاروق (کارپوریٹر) آئے دن کپڑوں کی سلائی کو لے کر تکلیف دیا کرتا تھا اور بقیہ پیسے کو لے کر ہی مار پیٹ کا معاملہ پیش آیا۔ اس سلسلے میں پوار واڑی پولیس نے ملزم محمد آمین محمد فاروق (کارپوریٹر) اور اس کے ایک ساتھی مزمل نامی شخص کے خلاف دفعہ34/506/323/307/32/2021 کے تحت کیس درج کیا تھا۔
واضح رہے کہ مقدمے کے کچھ ہی دنوں کے بعد محمد آمین محمد فاروق کو پولیس نے گرفتار کیا تھا جب سے آج تک وہ ناسک سینٹرل جیل میں قید تھا لیکن گزشتہ روز معزز کورٹ نے ان کی رہائی کے احکامات جاری کئے۔