شہر کے تعلقہ جات میں بڑے پیمانے پر ناکہ بندی جاری ہے اور بلا ضرورت باہر گھومنے والوں سے چالان وصول کیا جا رہا ہے۔
اورنگ آباد کے مضافات میں سخت ناکہ بندی - گاڑیوں کی چیکنگ
ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں کورونا وبا پر قابو پانے کے لیے پولیس پوری طرح سے مستعد نظر آ رہی ہے۔
اورنگ آباد کے مضافات میں سخت ناکہ بندی
دولت آباد گھاٹ میں بڑے پیمانے پر گاڑیوں کو روک کر چیکنگ کی جارہی ہے۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہیکہ لوگوں کو اپنے گھروں میں رکھنے کے لیے اس طرح کی کارروائی ضروری ہے ۔
واضح رہےپچھلے دو مہینوں میں دولت آباد گھاٹ میں ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کا چالان کیا گیا ہے ۔