اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: کورونا وائرس کے کیسز 40 ہزار سے متجاوز - مرکزی وزارت صحت

عالمی وبا کورونا وائرس نے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے اور یہاں اس کے متاثرین کی تعداد 40 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : May 22, 2020, 4:17 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا پریشان ہے اور اپنے شہریان کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرہی ہے اسی طرح بھارت میں بھی اس وائرس نے ہلچل مچا رکھی ہے جس میں سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہے جہاں 40 ہزار سے زائد لوگ اس سے متاثر ہیں۔

کورونا وائرس کیسز کے معاملے میں تمل ناڈو دوسرے نمبر، گجرات اور دہلی بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

چاروں ریاستوں میں کورونا وائرس متاثرین کی مجموعی تعداد 17 ہزار 380 ہے جبکہ اس سے 2515 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 6068 کیسز آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار 181 ہے پہنچ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details