اردو

urdu

ETV Bharat / state

پونے میں کورونا وائرس کے دو نئے معاملے

حال ہی میں دوبئی سے پونے واپس آنے والے جوڑے کو کورونا وائرس کی جانچ میں مثبت پایا گیا ہے۔ عہدیداروں نے یہ اطلاع دی۔

پونے میں کورونا وائرس کے دو نئے معاملے
پونے میں کورونا وائرس کے دو نئے معاملے

By

Published : Mar 10, 2020, 6:40 PM IST

پونے کے ڈویژنل کمشنر دیپک مہی سالکر نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ دونوں مریضوں کو نگرانی کے لیے پونے کے ایک سرکاری اسپتال میں رکھا گیا ہے۔ دونوں کی حالت مستحکم ہے۔

یہ جوڑے یکم مارچ کو دوبئی سے واپس آئے تھے۔ وہ 40 لوگوں کے اس گروپ کا حصہ تھے جو دوبئی گیا تھا۔ ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ 'ہم ان تمام لوگوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں جن کے ساتھ وہ رابطے میں آئے تھے'۔

پونے کلکٹر نول کشور رام نے بتایا کہ دونوں کورونا وائرس کے مریضوں کے لواحقین کے خون کے نمونے بھی لیے گئے ہیں اور لیبارٹریوں میں بھیج دیئے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details