ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے سات اگست کی صبح ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 96 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
ضلع اورنگ آباد میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہزار 870 ہوگئی ہیں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔
ضلع میں 513 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 11 ہزار 676 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور تین ہزار 681 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے۔ کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے