اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے 74 نئے کیسز - اورنگ آباد کی خبر

ضلع میں اب تک 7 ہزار 178 کورونا متاثرہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 426 مریض اس مہلک وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے 74 نئے کیسز
اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے 74 نئے کیسز

By

Published : Jul 24, 2020, 8:35 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ 24 جولائی کی صبح ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 74 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

ضلع میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر اب 12 ہزار 421 ہوگئی ہے، پورے ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ کافی پریشان ہے۔

اورنگ آباد میں اب تک 426 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 7 ہزار 178 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں جبکہ 4 ہزار 817 مریض زیر علاج ہیں۔

حالانکہ کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ؎ کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت کے وقت ہی اپنے گھروں سے باہر نکلیں، سوشل ڈیسٹنسنگ اور ماسک کا لازمی استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

ضلع اورنگ آباد کے متعدد علاقوں کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا ہے اس کے علاوہ کنٹینمینٹ زون کے لوگوں کو انھیں اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹائزیشن کا کام جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details