اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر:کورونا کے فعال معاملوں میں کمی - مہاراشٹر میں کورونا صحتیابی کی شرح

ریاست میں فعال کورونا کیسزمیں بدھ کو 1704کی کمی درج کی گئی۔ فعال معاملات کی تعداد کم ہوکر اب 80,221پرپہنچ گئی ہے۔

مہاراشٹر:کورونا کے فعال معاملوں میں کمی
مہاراشٹر:کورونا کے فعال معاملوں میں کمی

By

Published : Nov 19, 2020, 12:54 AM IST

ملک میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے نئے معاملات کے مقابلہ میں صحتیاب ہوئے لوگوں کی تعداد زیادہ ہونے سے بدھ کو فعال معاملات میں پھر کمی درج کی گئی. اوران کی تعداد کم ہوکر اب 80,000کے قریب پہنچ گئی۔

ریاست میں فعال معاملات میں 1704کی کمی درج کی گئی۔ فعال معاملات کی تعداد کم ہوکر اب 80,221پرپہنچ گئی ہے۔

ریاست میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 5,011نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 17,57,520پر پہنچ گئی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اسی مدت میں 6,608مزیدمریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 16,30,111ہوگئی ہے. اور 100مزیدمریضوں کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کا اعدادو شمار 46,202ہوگیا ہے۔ ریاست میں صحتیاب ہونے کی شرح میں جزوی اضافہ کے ساتھ 92.75فیصد پر پہنچ گئی۔ جبکہ اموات کی شرح محض 2.62فیصد ہے۔

خیال رہے کہ مہاراشٹر پورے ملک میں کوروناوائرس اور اس سے ہونے والی اموات کے معاملے میں پہلے نمبر پر ہے۔سب سے زیادہ فعال معاملات اسی ریاست میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اترپردیش:کورونا کیسزمیں کمی

ABOUT THE AUTHOR

...view details