ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، یکم اکتوبر کو ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 193 نئے مریض سامنے آئے ہیں، ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے۔
ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 33841 ہوگئی ہیں، کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ نظر آ رہی ہے۔
ضلع میں 941 افراد کی کورونا سے موت ہوچکی ہے اور 27814 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 5086 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے، مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔
اورنگ آباد: کورونا وائرس کے 193 نئے معاملات
ضلع اورنگ آباد میں 27814 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 941 مریض مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔
ضلع میں کئی جگہ ہاٹ سپوٹ بنائے گئے ہیں، کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔