اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: کووِڈ کیئر سینٹر سے کورونا پازیٹیو کے دو قیدی فرار - harsol central jail

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں واقع ہرسول سینٹرل جیل کے کورونا کے دو مریض قیدی دیر رات شہر کے قلعہ ارک کووِڈ کیئر سینٹر میں روم کی کھڑکی توڑ کر فلمی اسٹائل میں فرار ہو گئے۔

دو قیدی فرار
دو قیدی فرار

By

Published : Jun 8, 2020, 9:17 AM IST

ہرسول جیل سپریٹنڈنٹ ہیرالال جادو نے فون پر بتایا کہ سنیچر کے دن جیل میں 20 کورونا پوزیٹیو مریض پائے گئے تھے جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اورنگ آباد کے قلعہ ارک کووِڈ کیئر سینٹر میں رکھا گیا تھا۔

روم کی کھڑکی توڑ کر فلمی اسٹائل میں فرار

لیکن کل رات تقریبا 11 بجے دو قیدی اپنے کمرے کی کھڑکی توڑ کر کمرے میں رکھی بیڈ شیٹ کو آپس میں باندھ کر رسی بنائی اور اسی کے ذریعے وہ عمارت سے نیچے اترے اس کے بعد وہ وہاں سے بھاگنے لگے اس دوران کووِڈ کیئر سینٹر میں تعینات پولیس اہلکاروں نے دونوں قیدیوں کا پیچھا کیا۔

کووِڈ کیئر سینٹر سے کورونا پازیٹیو کے دو قیدی فرار

لیکن اندھیرا ہونے کی وجہ سے دونوں قیدی آسانی سے فرار ہوگئے جس کے بعد دیر رات جیل انتظامیہ نے اورنگ آباد کے بیگم پورہ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کروایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details