اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا کے 437 نئے کیسز - Aurangabad maharashtra

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اسی ضمن میں مہاراشٹر میں 437 نئے کیسز منظرعام پر آئے ہیں، جبکہ کل 387 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

Breaking News

By

Published : Sep 11, 2020, 11:58 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے 10 ستمبر کو ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 437 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

ضلع اورنگ آباد میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔

ضلع اورنگ آباد میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 27289 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان ہے۔

خیال رہے کہ ضلع میں 782 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 20794 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جاچکے ہیں، تاہم 5530 مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 27289 ہوگئی ہے، جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان ہے

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف ہسپتالز میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔

مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں،ؤ۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اسی ضمن میں مہاراشٹر میں 437 نئے کیسز منظرعام پر آئے ہیں، جبکہ کل 387 نئے کیسز سامنے آئے تھے

سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اورنگ آباد میں کئی جگہ ہاٹ سپاٹ زون بنائے گئے ہیں، کنٹینمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کردیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details