کورونا نے ملک بھر میں دوبارہ اپنے پیر پھیلانا شروع کردیئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 3696 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ نئے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں مریضوں کی تعداد 90،055 ہوگئی ہے۔
اسی عرصے کے دوران کیرالہ میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 878 عدد کم ہوئی ہے، جس کے بعد یہ تعداد 43،856 رہ گئی ہے۔
خبروں کے مطابق گزشتہ عرصے کے دوران، مہاراشٹرا اور کیرالہ میں اس وبا سے سب سے زیادہ 6467 اور 3638 شفایاب ہوئے ہیں۔ اس وائرس سے سب سے زیادہ ٹھیک ہونے والی ریاستوں میں مہاراشٹر پہلے اور کیرالہ دوسرے نمبر پر ہے۔
ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر، کرناٹک، پنجاب، دہلی، ہریانہ اور گجرات سمیت 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ (53) اموات ہوئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست پنجاب میں 397، کرناٹک میں 246، دہلی میں 78 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سنیچر کی صبح وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18،327 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 92 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے، ملک میں 14،234 مریض شفایاب ہوئے جس سے صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 54 ہزار 128 ہوچکی ہے ۔ ایکٹیو کیسز میں 3985 کے اضافے کے ساتھ مجموعی تعداد 1.80 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اسی عرصے میں 108 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس موذی وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 57 ہزار 656 ہوگئی ہے۔
- ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
ریاست ........................... ایکٹیو کیسز ..........شفایاب ........ ہلاکتیں
انڈمان نکوبار ..................... 8 .................... 4954 ........... 62
آندھرا پردیش .................... 900 .................. 882369 --- 7172
اروناچل پردیش ...................3 .....................16780 ...........56
آسام ............................. 1635 -------- 214914 --- 1093
بہار .............................. 341 -------- 260821 --- 1544
چنڈی گڑھ.........................587 -------- 21140 ----- 355
چھتیس گڑھ ..................... 2990 ------- 306693 --- 3851
دادر نگر حویلی دمن ودیو ...... 6 ----------- 3400 ----- 2
دہلی ..............................1779 -------- 627797 ---- 10918
گوا ............................... 675 ---------- 53817 ----- 799
گجرات ............................ 2858 --------- 264969 ---- 4413
ہریانہ ------- 1723 --------- 267116 ----- 3053
ہماچل پردیش --- 589 --------- 57428 -------- 997
جموں وکشمیر ---- 891 -------- 124002 ------- 1960
جھارکھنڈ -------- 481 -------- 118601 ------- 1091
کرناٹک ------- 6393 -------- 935066 ----- 12354