اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: کورونا کیسز میں حیرت انگیز اضافہ - اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے محکمۂ صحت کی صدر

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں آج کرونا وائرس کے تین پازیٹیو مریض سامنے آئے ہیں، اورنگ آباد میں کووِڈ-19 کئ کل مریضوں کی تعداد اب 14 ہوگئی ہے۔

اورنگ آباد میں کووِڈ-19 کئ کل مریضوں کی تعداد
اورنگ آباد میں کووِڈ-19 کئ کل مریضوں کی تعداد

By

Published : Apr 7, 2020, 8:12 PM IST

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے محکمۂ صحت کی صدر ڈاکٹر نیتا پاڑولکر نے بتایا کہ شہر میں گزشتہ روز تک کورونا مریضوں کی کل تعداد 11 تھی۔

لیکن جب ان مریضوں کے رشتے داروں کا سیمپل لیا گیا تو اس میں سے آج تین لوگوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے جس کے بعد شہر میں کورونا کیسز کی کل تعداد 14 تک جاپہنچی ہے۔

اورنگ آباد میں کووِڈ-19 کئ کل مریضوں کی تعداد

ڈاکٹر نیتا پاڑولکر نے مزید بتایا کہ آج جو تین مریض پازیٹیو پائے گئے ہیں ان کا علاج اورنگ آباد کے چکلے تھانہ میں واقع اسپتال میں کیا جارہا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ جن علاقوں میں کورونا مریض پائے گئے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سے سیل کردیا گیا ہے اور وہاں سینیٹائزیشن کی جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details