اورنگ آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 48 ہوگئی ہے۔ اس بات کی جانکاری اورنگ آباد کے میئر نند کمار گھوڑیلے نے دی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کل تک 44 پوزیٹیو مریض اورنگ آباد میں تھے لیکن آج مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پریشان کرنے والی ہے۔
اورنگ آباد کارپوریشن کے میئر نندکمار گوریلے کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد شہر میں پانچ افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 22 صحتیاب ہوکر کر اپنے گھر پر ہے اور اورنگ آباد کے اسپتال میں کووڈ 19 کے 20 مریض زیر علاج ہیں۔ مئیر نندکمار گھوڑیلے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں رہ کر کورونا وائرس سے محفوظ رہیں اور ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن اور پولیس کی مدد کرے۔
ورنگ آباد کے مئیر نندکمار گھوڑیلے
ساتھ ہی مئیر نے کہا کہ جن علاقوں میں مثبت مریض پائے گئے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور پولیس اہکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے ساتھی ان علاقوں میں لوگوں کی طبی جانچ بھی کی جارہی ہے اور ساتھ ہی سبھی علاقوں میں دوا کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔ جو بھی لوگ ان مریضوں کے رابطے میں تھے ان کی جانچ کر کے بہت سارے لوگوں کو ھوم کورنٹائن کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس زیادہ نہ پھیلے۔