ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں گزشتہ دو ہفتوں سے کورونا کے معاملے میں تیزی سے اضافہ ہورہا تھا تاہم گزشتہ دو دنوں سے کورونا متاثرین کی تعداد کمی درج Corona Cases Decline in Mumbai کی جارہی ہے۔
مہاراشٹر میں کورونا ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر سنجے اوک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر میں جس طرح سے کورونا کے معاملے میں کمی ہونے لگی ہے اور ویکسینیشن میں تیزی لائی گئی ہے اس کا اثر واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں کے ڈیٹا کی بنیاد پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ہمیں کم از کم بدھ یعنی کل تک انتظار کرنا چاہیے۔