اردو

urdu

ETV Bharat / state

Haj house In Aurangabadحج ہاؤس کی مینار میں بنایا گیا بیت الخلا - برسوں سے حج ہاؤس کا تعمیری

اورنگ آباد میں زیر تعمیر حج ہاوس کے مینار میں بیت الخلا بنانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد مقامی باشندوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ Haj house In Aurangabad

حج ہاؤس کی مینار میں بنایا گیا بیت الخلا
حج ہاؤس کی مینار میں بنایا گیا بیت الخلا

By

Published : Nov 3, 2022, 9:21 PM IST

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پچھلے کئی برسوں سے حج ہاؤس کا تعمیری کام چل رہا ہے۔اس میں اسلامک ارکیٹیکچر کی جھلک بھی صاف نظر آرہی ہے۔ یہ عمارت بہت ہی خوبصورت بنائی جا رہی ہے لیکن مخمل کی چادر میں ٹاٹ کے پیوند کی طرح سیڈکو انتظامیہ اور حج ہاؤس کانٹریکٹر کی جانب سے حج ہاؤس کے داخلی دروازے کے ایک مینار میں بیت الخلاء تعمیر کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔Controversy Spark After Constructing A Toilet In Minor Of Haj house In Aurangabad

حج ہاؤس کی مینار میں بنایا گیا بیت الخلا

غور طلب بات یہ ہے کہ یہ جو بیت الخلا حج ہاؤس کے مینار میں تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے یا انجانے میں اس بات کی وضاحت کے لئے جب ہم نے سڈکو انتظامیہ اور کانٹریکٹر سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے بات کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

مزید پڑھیں:Red Fort Attack Case سپریم کورٹ نے پاکستانی عسکریت پسند آصف کی سزائے موت کی توثیق کی

زیر تعمیر حج ہاوس کے مینار میں بیت الخلا بنانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد مقامی باشندوں میں غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ اورنگ آباد میونسپل کے سابق میئر نند کمار گودلے نے کہا کہ ہم یہ بالکل برداشت نہیں کریں گے کہ کوئی مذہبی عمارت کے مینار میں بیت الخلاء ہو ۔مہاراشٹر اپوزیشن لیڈر امبدس دنوے نے کہا کسی کے مذہبی مقام میں اس طرح کا کام کرنا بہت غلط ہے۔Controversy Spark After Constructing A Toilet In Minor Of Haj house In Aurangabad

ABOUT THE AUTHOR

...view details