مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر کے متنازع بیان پر سیاست تیز ہوگئی ہے۔
متنازع نعرہ معاملہ: انوراگ ٹھاکر کو اویسی کا کھلا چلینج انوراگ ٹھاکر کے بیان پر حزب اختلاف کی پارٹی کانگریس، شیوسینا سمیت متعدد سیاسی جماعتوں نے مرکزی حکومت پر تنقید کی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی، الیکشن کمیشن نے متنازع نعرے کے متعلق انوراگ ٹھاکر کو بھی وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے اور 30 جنوری تک دوپہر 12 بجے تک جواب طلب کیا ہے۔
انوراگ ٹھاکر کے بیان پر کانگریس اور شیوسینا کے بعد، اب اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے سخت تنقید کی ہے۔
مزید پڑھیں: ہماری حکومت جو کہتی ہے وہ کرتی ہے: راجناتھ
اویسی نے مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ کو چلینج کرتے ہوئے کہا کہ 'انوراگ ٹھاکر خود جگہ طے کریں، وہ گولی کھانے کے لیے تیار ہیں۔
ممبئی میں ایک پروگرام کے دوران اویسی نے کہا کہ 'میں آپ کو (انوراگ ٹھاکر) چلینج کرتا ہوں، ملک میں کوئی ایسی جگہ بتائیں، جہاں آپ مجھے شوٹ کریں گے اور میں آنے کو تیار ہوں'۔
واضح رہے کہ دہلی کے ریٹھالہ میں ایک انتخابی ریلی میں ، بی جے پی رہنما انوراگ ٹھاکر نے متنازع بیان دیا تھا اور نعرے بازی کی تھی۔ انوراگ ٹھاکر نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ 'ملک کے غداروں کو گولی مارو .... کو'۔
اس کے بعد، انوراگ ٹھاکر حزب اختلاف کے نشانے پر آ گئے۔