ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1767 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پریشان کرنے والی ہے۔ اورنگ آباد شہر میں 89 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 1113 مریض کورونا سے ٹھیک ہو کر اپنے گھر بھی چلے گئے ہیں۔ سبھی افراد کو ہوم کوارنٹین بھی کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس نے موٹر سائیکل سے باہر بے وجہ گھومنے والوں پر سخت کارروائی کر رہی ہے۔