اردو

urdu

ETV Bharat / state

ای وی ایم کی حفاظت، کانگریس تشویش میں مبتلا

ممبئی کانگریس کمیٹی کے صدر میلند دیورا نے آج یہاں مضافاتی علاقوں میں گنتی سے قبل ای وی ایم مشینوں کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ای وی ایم کی حفاظت، کانگریس تشویش میں مبتلا

By

Published : May 21, 2019, 11:05 PM IST


شہر کی چھ لوک سبھا نشستوں کے لیے 29 اپریل کو ووٹنگ ہوئی تھی اور 23مئی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

ملند دیورا نے چیف الیکٹرول افسر اور ممبئی پولیس کمشنر کو روانہ کیے گئے مکتوب میں اس طرح کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا کہ ای وی ایم مشنیوں میں گڑبڑکی جاسکتی ہے۔کیونکہ مشینوں کو جن اسٹرونگ روم میں رکھا گیا ہے ،وہاں اور ان کے آس پاس مشتبہ سرگرمیاں پائی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ان مراکز کے باہر تعینات کانگریس ورکروں نے مطلع کیاہے کہ ان گنتی کے مراکز میں چندافراد اور موٹرگاڑیاں مشتبہ طورپر سرگرم ہیں'۔

ملند دیورا خود جنوبی ممبئی کے حلقہ انتخاب سے امیدوار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 'ان افراد اور موٹرگاڑیوں کی سرگرمیاں شک وشبہات پیدا کرتی ہیں۔اور ای وی ایم مشینوں کی حفاظت کو لیکر تشویش پیدا ہوتی ہے'۔

ملنددیورا نے سی ای اوسے گزارش کی ہے کہ 'ان مراکز کے اطراف نگرانی اور تحفظ میں اضافہ کردیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ گنتی کے دن بلا خوف وخطر انجام کو پہنچے ۔جبکہ انہوںنے سی ای او سے التجا کی ہے کہ ان کے رضاکاروںکو انگنتی مراکز سے باہر رہنے کی اجازت دی جائے اور سی سی ٹی وی کا پاس وارڈ بھی دیا جائے تاکہ ان کی نگرانی کی جاسکے'۔

ملک میں ای وی ایم کی مشینوں میں مبینہ طورپر گڑبڑکی اطلاعات کے بعد ممبئی شمال مغربی حلقہ کے امیدوارسنجے نروپم نے گورے گاﺅں مشرق کے گنتی مراکز کا دورہ کیا اور ذاتی طور پر یہاں کے سیکوریٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ 'ووٹوں کی گنتی سے قبل یہ دوراتیں کافی اہمیت کی حامل ہیں اور تمام پارٹی کے ورکروںکو ہوشیار رہنا چاہئیے اور بی جےپی کے ورکروںکی سرگرمیوں پر بھی نظررکھی جائے تاکہ وہ کوئی گڑبڑنہ کریں'۔

نروپم نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کی وضاحت پیش کریں کہ ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی میں یکسانیت نہیں پائے جانے کے نتیجہ میں دوبارہ گنتی کی جائے گی۔اس سلسلہ میں ای سی آئی کو تمام ریٹرینگ افسران کو تحریری حکم جاری کریںورنہ اس سے شبہ پیدا ہوتا ہے ۔

ایکزٹ پول کے سلسلہ میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں نروپم نے کہا کہ 'اس کا فائدہ اسٹاک مارکیٹ آپریٹرس کو پہنچتا ہے اور سینسکس دودنوں میں 2000پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔انہوں نے سیبی سے مطالبہ کیا کہ اس تعلق سے تحقیقات کرائی جائے'۔

دریں اثناء سی ای او کے حکام نے کہا ہے کہ جمعرات کو مہاراشٹر کے تمام 48حلقوںمیں ووٹوں کی گنتی کے لیے سخت حفاظت میںخصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔گنتی کی شروعات پوسٹل اور فوجیوں کے ووٹوں سے صبح 8بجے سے ہوگی اور اس کے بعد ای وی ایم کو کھولا جائے گا۔

ممبئی میں جنوبی ممبئی اور جنوب وسطی ممبئی کے لیے سیوڑی میں بندرگاہ کے گودام میں مراکز بنائے گئے ہیں جبکہ شمالی ،شمال مغربی اور شمال وسطی ممبئی کے لیے این ایس ای گروانڈ گورے گاﺅں اور شمال مشرقی ممبئی کے لیے گودریج کیمپس وکھرولی میں مرکزبنایا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details