اورنگ آباد:یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبہ کو جلد از جلد بھارت واپس لانے کے لیے این ایس یو آئی نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور مرکزی حکومت کی پالیسیز پر نکتہ چینی کی۔
انھوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کہا کہ جب تک ملک کے سارے طلبا یوکرین سے واپس نہیں آجاتے تب تک یہ لوگ ہر ممکن طریقے سے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ Congress on Stranded Ukraine Students
یوکرین میں جاری جنگ میں پھنسے تمام بھارتی طلباء کو مرکزی حکومت واپس اپنے مُلک لائے کیونکہ یوکرین میں جنگی صورتحال ہونے کی وجہ سے طلبا بہت خوفزدہ ہیں اور ان کے والدین بھی اپنے بچوں کے لئے پریشان ہیں، اِس لئے حکومت تمام طلباء کو جلد از جلد وطن واپس لائے۔