اردو

urdu

ETV Bharat / state

Congress Protests in Malegaon مالیگاؤں میں فلائی اوور کی جلد تعمیر کیلئے کانگریس کا مظاہرہ - مالیگاؤں میں ہوائی پل تعمیر رکی

مالیگاؤں میں کانگریس صدر اعجاز بیگ نے کہا کہ تعمیر و ترقی کے نام پر بننے والا ہوائی پل یعنی فلائی اوور ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ مخصوص سیاسی جماعت اس پل کے نام پر بسّی اٹھا رہی ہے، 'ہم نے معلومات حاصل کی کہ ٹھیکیدار کام کیوں نہیں کررہا ہے تو ہمیں پتہ چلا کہ جو بھی لیڈر آتا ہے وہ ٹھیکیدار سے بسی اٹھا لیتا ہے۔ سات سال ہوگئے اس پل کا کام مکمل نہیں ہو رہا ہے۔ 'Congress Protest In Malegaon

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 18, 2022, 3:53 PM IST

مالیگاؤں:مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کی مصروف شاہراہ جونا آگرہ روڈ نیا بس اسٹینڈ کے پاس گزشتہ پانچ سات سالوں سے ہوائی پل کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ عوامی سہولیات کے نام پر شروع ہونے والا ہوائی پل کا یہ کام اب عوام کے لیے درد سر ثابت ہو رہا ہے۔ اس ہوائی پل کے نام پر سیاسی رہنماؤں نے اپنا الّو سیدھا کر رہے ہیں۔Congress Protest In Malegaon

اسکولی بچوں اور عوام کو آنے جانے میں تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں اس کی تعمیر میں بدعنوانی کی بھی گونج سنائی دے رہی ہے۔ اس سلگتے ہوئے مسئلے پر کانگریس پارٹی کی جانب سے صدر اعجاز بیگ کی قیادت میں زبردست احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر کانگریس صدر اعجاز بیگ نے کہا کہ تعمیر و ترقی کے نام پر بننے والا یہ پل ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ مخصوص سیاسی جماعت اس پل کے نام پر بسّی اٹھا رہی ہے، 'ہم نے معلومات حاصل کی کہ ٹھیکیدار کام کیوں نہیں کررہا ہے تو ہمیں پتہ چلا کہ جو بھی لیڈران آتے ہیں وہ ٹھیکیدار سے بسی اٹھا لیتا ہے۔ سات سال ہوگئے اس پل کا کام مکمل نہیں ہو رہا ہے۔'

اعجاز بیگ نے ٹھیکیداروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، آپ کے کاندھے سے کاندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے۔ اس کام کے لئے انتظامیہ کو ایک مہینے کا وقت دے رہے ہیں۔ اگر کام مکمل نہیں ہوا تو نیا بس اسٹینڈ کے پاس بڑے پیمانے پر راستہ روکو تحریک چلایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Protests in Malegaon: مالیگاؤں میں بجلی کمپنی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

ABOUT THE AUTHOR

...view details