اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں کانگریس کی جانب ضلع کلکٹر دفتر کے باہر مودی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس دوران کانگریس کے مختلف یونٹ کے سیکڑوں کارکنان اور رہنما موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں شامل کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سابق گورنر ستیہ پال ملک میڈیا کے سامنے آئیں اور اپنے بیان کی وضاحت کریں کہ انہوں نے پلوامہ حملے سے متعلق جو کچھ بھی کہا ہے وہ بالکل سچ ہے۔ ان کی وضاحت کے بعد بی جے پی یی قیادت والی مزی حکومت سے سوال کیا جائے گا۔
کانگریس رہنماؤں اور اراکین نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بی جے پی کی حکومت سے گورنرستیہ پال ملک کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کے جوانوں پر حملہ سے متعلق بیان کو لے کر وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا۔ اورنگ آباد میں کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک الگ ماحول بنایا جا رہا ہے، مہنگائی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ ملک میں بے روزگاری کا مسئلہ سنگین ہو چکا ہے۔ دیگر کئی مسائل کی وجہ سے عام آدمی کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن مرکزی حکومت کو عوام کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔