ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں میں کانگریس نے بڑھتے ڈیزل، پٹرول اور گھریلو گیس کی قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اورنگ آباد میں پٹرول کی قیمت سو روپئے کے پار ہوگئی ہے۔جس کے خلاف آج گانگریس نے شہر اورنگ آباد کے نو پٹرول پمپوں کے روبرو احتجاج کیا اور حکومت سے فوری پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا۔
اورنگ آباد شہر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں، پٹرول ایک سو روپئے سے تجاوز کر چکا ہے جس سے عام صارف بہت پریشان ہے۔
پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف کانگرس کا احتجاج لوگوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی مارکیا کم تھی کہ ہرچیز کی قیمت بڑھا دی جارہی ہے۔حکومت ایسا کرکے غریبوں کو پریشان کر رہی ہے۔آج سے 10 سال پہلے ہم 200 روپئے کی قیمت میں تین لیٹر پیٹرول خرید لیا کرتے تھے اور اب ہم ایک لیٹر ہی پٹرول خرید پا رہے ہیں۔
کانگریس کی اورنگ آباد یونٹ نے شہر کے نو پٹرول پمپوں کے روبرو احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت اپنے وعدوں میں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
اورنگ آباد میں جہاں پٹرول کی قیمت 102 روپے ہے، وہیں ممبئی اور ناگپور میں پٹرول کی قیمت 100 روپئے ہے۔وہیں ملک کی دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، نئی دہلی اور کولکاتا میں پٹرول 94 کی قیمت میں فروخت ہورہا ہے، وہیں چینئی میں یہ 96 روپئے میں فروخت ہورہا ہے۔