کانگریس نے مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا۔
کانگریس لیڈروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف انسان کورونا وائرس سے پریشان ہے تو دوسری طرف بڑھتی مہنگائی نے عام لوگوں کی کمر توڑ دی ہے۔

کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ہم عام آدمی کے لئے راستے پر اترے ہیں، کورونا کی وبا کی وجہ سے ہم نے سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کر ہی احتجاج کررہے ہیں۔
اگر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی ہے تو مرکزی حکومت کے لوگوں کو راستے پر گھومنے نہیں دیں گے۔
اورنگ آباد کلیکٹر کے دفتر کے باہر کانگریس کارکنوں نے مہنگائی پر بڑھتی ہوئی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی بھی کی۔