اردو

urdu

ETV Bharat / state

شہریت ترمیمی بل پر شیوسینا کے بائیکاٹ سے کانگریس ناراض

گزشتہ بدھ کو آسام سمیت متعدد شمال مشرقی ریاستوں میں شہریت ترمیمی بل کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا تھا، ان احتجاج کے باوجود یہ بل راجیہ سبھا میں پاس ہوگیا۔

سونیا گاندھی
سونیا گاندھی

By

Published : Dec 12, 2019, 10:50 AM IST

گزشتہ روز راجیہ سبھا میں ایک طویل بحث کے بعد شہریت ترمیمی بل کو منظور کرلیا گیا۔ اس بل کی 125 راجیہ سبھا اراکین نے ووٹ کیا اور مخالفت میں 105 ووٹ پڑے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ لوک سبھا میں اس بل کی حمایت کرنے ووالی شیوسنا نے راجیہ سبھا میں اس بل کا بائیکاٹ کیا۔

حالانکہ لوک سبھا میں شیوسینا کے اس بل کو حمایت دینے سے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا تھا، ایسے میں مہاراشٹر میں یہ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں کہ شیوسینا کے اس قدم کا اثر ریاست کی اتحادی حکومت پر پڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ شہریت ترمیمی بل پاس ہونے پر کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت کے آئین کی تاریخ میں یہ ایک سیاہ دن ہے۔ یہ اس بھارت کی سوچ کے لیے خطرہ ہے جس کے لیے ملک کے رہنماؤں نے لڑائیاں لڑیں۔

سونیا گاندھی کا مزید کہنا ہے کہ اب بے چین اور منقسم بھارت بنے گا جہاں مذہب کی بیناد شہریت کی پہچان ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details