کولہاپور: مہاراشٹر کے محصولات کے وزیر رادھا کرشنا ویکھے پاٹل نے اتوار کو کہا کہ کانگریس ایسی پارٹی ہے جو اپناوجود کھوچکی ہے اور ریاست کے وزیر اعلی ایکناتھ شنڈے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔Maharashtra Minister Patil On Congress
پاٹل نے کولہاپور ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں سے کہا کہ کانگریس پارٹی کا وجود ختم ہوچکا ہے اور پارٹی قیادت اور دیگر قائدین کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ مہاراشٹر حکومت میں وزیر کی حیثیت سے حلف لینے کے بعد وہ پہلی بار ضلع کا دورہ کر رہے ہیں۔