مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے میونسپل کارپوریشن میں کانگریس کے سینئر کارپوریٹر اور پارٹی کے ریاستی رہنما وکرانت چوہان کا ایک خاتون صحافی کے بدتمیزی کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے گردش کررہا ہے۔
ان کی اس حرکت کو لے کر سوشل میڈیا پر زبردست تنقید ہورہی ہے ایک خاتون کے ساتھ کی جانے والی یہ حرکت اور رویہ کو بالکل بھی درست قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔
رہنما وکرانت چوہان نے اس پورے معاملے پر اپنی صفائی دیتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے کسی کام سے ممبئی میٹرو گئے ہوئے تھے اور واپس لوٹتے وقت میٹرو کا کوائن پھنس گیا جس پر انہوں نے اسے درست کرنے کا کہا مگر انھیں نیا کوائن لینے کو کہا جارہا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی شناخت بتایا اور اعلیٰ افسران نے ہونے والی دشواری کو ٹھیک کیا۔
وکرانت چوہان نے الزام عائد کیا کہ 'ایک خاتون ان کا پیچھا کر رہی تھی اور میرا ویڈیو بنانے لگی کافی منع کرنے کے بعد بھی وہ نہیں مانی تو انہوں نے یہ قدم اٹھایا'۔