بی جے پی نے مہاراشٹر کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت اور ممبئی مونسپل کارپوریشن ( بی ایم سی )پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں رہنے والے 60 فیصد لوگوں کو کورونا بیماری نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور ان میں از خود ہی اینٹی باڈیز بیدا ہو چکی ہیں۔ نیتی آیوگ اور بی ایم سی نے اینٹی باڈیز کو لیکر جو بات کہی ہے وہ غلط ہے۔
بی جے پی رکن اسمبلی اشیش شیلار نے کہا کہ 'ہم نے کورونا کو لیکر کئی مطالبات کیے تھے، لیکن بی ایم سی اور ریاست حکومت ان کی تکمیل میں میں ناکام رہی'۔
دوسری ٓجانب کانگریس رہنما سچن ساونت نے کہا کہ 'ہم نے موجودہ حالات میں جس طرح سے حالات کا سامنا کیا وہ سب کے سامنے ہے ۔دھاراوی طرز پرہی پوری ممبئی ہی نہیں بلکہ ممبئی سے متصل کئ علاقوں میں بھی اس فارمولے کے تحت عمل کیا گیا ہے'۔