اردو

urdu

ETV Bharat / state

گوا کے یوم تاسیس کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ کی مبارکباد - Goa Foundation Day

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے گوا کے لوگوں کو ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی اور ان کی خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Congratulations to the Vice President on the occasion of Goa Foundation Day
گوا کے یوم تاسیس کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ کی مبارکباد

By

Published : May 30, 2021, 1:02 PM IST

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے گوا کے لوگوں کو ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد دی اور ان کی خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کے روز جاری اپنے ایک پیغام میں نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ گوا کی قومی تعمیر میں کافی اہم تعاون ہے۔ یہ ریاست اپنی خوبصورتی اور مہمان نوازی کے لئے مشہور ہے۔

نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیا نائیڈو کا گوا کے یوم تاسیس کے موقع پر ٹوئٹ

مسٹر نائیڈو نے کہا "گوا کے یوم تاسیس کے موقع ریاست کے عوام کو بہت بہت مبارکباد، گوا کے لوگ نرم مزاج طبیعت اور مہمان نوازی کے لئے جانے جاتے ہیں۔ گوا نے اپنی ثقافت و سیاحت کے ذریعہ قومی تعمیر میں قابل ذکر تعاون کیا ہے۔"


انہوں نے کہا میں اس خوبصورت ریاست اور لوگوں کے لئے گوا کے یوم تاسیس کے موقع پر ان کی خوشی اور خوشحالی کے لئے دعا گو ہوں۔
(یواین آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details