ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا کا قہر جاری ہے اور مسلسل کورونا پازیٹیو مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2918 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔
اورنگ آباد شہر میں 158 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 1549 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں۔ بہت سارے لوگوں کو ہوم کوارنٹین بھی کیا گیا ہے۔ مریضوں کو ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہے تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھوم سکیں۔