اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: قلعہ کے اطراف ناجائز قبضہ کے خلاف لوک ایوکت (ممبئی) میں شکایت

قلعہ کے اطراف ناجائز قبضہ کے خلاف لوک آیوکت (ممبئی) میں شکایت کے بعد ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے کا مالیگاؤں کے زمینی قلعہ کا دورہ کیا۔

By

Published : Feb 19, 2021, 9:24 PM IST

complaint against illegal occupation of malegaon fort in lokayukta (mumbai)
زمینی قلعہ کے اطراف ناجائز قبضہ کے خلاف لوک ایوکت (ممبئی) میں شکایت

مہاراشٹر کا شہر مالیگاؤں یوں تو بنکروں اور مزدوروں کا شہر کہا جاتا ہے لیکن وہیں، دوسری جانب یہ شہر گنگا جمنی تہذیب کی مثال اور تاریخی شناخت بھی رکھتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مالیگاؤں میں واقع قلعہ راجا ناروشکر کی سب سے اہم تعمیر میں سے ایک ہے۔ مہاراشٹر کے قلعوں میں اس کی خاص اہمیت ہے۔ انجینئرنگ کے نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو اس کی تعمیر کے اصول دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔

مالیگاؤں کا قلعہ بھی ایک تاریخی عمارت اور آثار قدیمہ کی نشانی بھی ہے۔ اس خوبصورت زمینی قلعہ کو کئی دہائیوں سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ محکمہ آثار قدیمہ کو توجہ دلانے کے باوجود قلعہ کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، جس کی وجہ سے قلعہ کے اندر اور باہر ناجائز قبضہ ہو رہا ہے اور ایک جانب قلعہ دھیرے دھیرے زمین دوز ہورہا ہے۔

معلومات کے مطابق قلعہ کے اطراف ناجائز قبضوں کو لے کر کارپوریشن میں کئی مرتبہ شکایت کی گئی، مگر اس معاملے میں کاروائی نہ ہونے کے بعد ناگری سمیتی کے صدر رام داس بورسے نے لوک ایوکت (ممبئی) میں شکایت کی۔

اس سلسلے میں رام داس بورسے نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے لوک ایوکت (ممبئی) میں ایک درخواست دی ہے، جس میں مالیگاؤں کے قلعہ کی خستہ حالی اور قلعہ کے اندر اور باہر ناجائز قبضوں کے بارے میں وضاحت کی گئی ہے۔

زمینی قلعہ کے اطراف ناجائز قبضہ کے خلاف لوک ایوکت (ممبئی) میں شکایت

رام داس بورسے نے کہا کہ قلعہ کی بقاء اور اصل شناخت تب ہی ممکن ہے جب حکومت قلعہ کے اطراف اور دیواروں پر آباد لوگوں کو شہر کے کسی دوسرے علاقے میں جگہ دے کر انہیں اس جگہ منتقل کرے اور قلعہ کے اندر اور باہر ناجائز قبضہ کو ہٹا کر خندقوں کی صفائی کر کے ایک بہترین سیر و تفریح و سیاحت اور آمدنی کا ذریعہ بنایا جائے اور یہ تاریخی قلعہ جو ہندو مسلم یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ انگریزوں کے خلاف بہادری کی کہانیاں پیش کررہا ہے اسے دنیا کے سامنے نیشنل ہیری ٹیج کا درجہ دے کر پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ رام داس بورسے کی اس درخواست پر لوک ایوکت (ممبئی) نے لاک ڈاؤن سے پہلے دو مرتبہ سنوائی کی تھی اور موصوف کو ممبئی بھی بلایا گیا تھا۔

اس کے بعد اس معاملے میں گزشتہ دنوں 11 فروری 2021 کو آن لائن سنوائی ہوئی جس میں ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے سے پوچھا گیا کی آپ اس سلسلے میں کیا اقدامات کرنے والے ہو۔

زمینی قلعہ کے اطراف ناجائز قبضہ کے خلاف لوک ایوکت (ممبئی) میں شکایت

اس ضمن میں ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے تمام مسائل کو سننے کے بعد تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

اس تعلق سے ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مالیگاؤں شہر سے لوک ایوکت (ممبئی) میں مالیگاؤں کے زمینی قلعہ کے اطراف ناجائز قبضہ اور اسکی حفاظت کیلئے ایک شکایت دی گئی تھی۔

اس شکایت کے بعد سورج مانڈھرے گزشتہ کل زمینی قلعہ کا جائزہ لینے کیلئے تمام محکمہ کے ساتھ مالیگاؤں پہنچے تھے اور اس تاریخی زمینی قلعہ کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

سورج مانڈھرے نے کہا کہ قلعہ کے اندر اور باہر بڑے پیمانے پر ناجائز قبضہ کافی مدت سے ہیں۔

سورج مانڈھرے نے بتایا کہ وہ سب سے پہلے زمینی قلعہ کے اطراف کی جگہ کا ٹائٹل ویریفکیشن کیے کہ یہ زمین کسی کے نام پر ہیں۔ ٹائٹل ویریفکیشن سروے کے بعد معلوم ہوکہ یہ پہلے زمانے میں سروے نمبر 240 تھا، سٹی سروے ہونے کے بعد یہ 109 بن گیا اور قلعہ کی زمین کا الگ سے پراپرٹی کارڈ بنا ہوا ہے، جس سے صرف طور پر ظاہر ہوتا کہ کی یہ زمین سرکار کی ہے کسی پرائیویٹ ادارے کی نہیں ہے۔

سورج مانڈھرے نے واضح طور پر کہا کہ قلعہ کے اطراف اب نہ کوئی ناجائز قبضہ کرے گا اور نہ کسی زمین کی خرید و فروخت کرے گا، ایسا کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور جو قلعہ کے اطراف کافی مدت سے موجود ہے ان کو حکومت کی پالیسی کے مطابق دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا یہ اسی جگہ پر رہنے کے لئے کہا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

بی بی سی نے متنازع ویڈیو ڈیلیٹ کر کے معافی مانگی: سعید نوری

اس معاملے میں لوک ایوکت (ممبئی) کے جو اقدامات کئے گئے اس تعلق سے آگے کی کاروائی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں سبھی محکمہ کو پتہ ہے کی کسی طرح سے ایسے مسئلہ کو حل کرنا چاہیے اور اس معاملے میں حکومت کی پالیسی کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details