اردو

urdu

مہاراشٹر: وزیر اعلی نے پارٹی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو طلب کیا

By

Published : Jan 21, 2021, 11:04 PM IST

ریاست کی فلاح و بہبود سے متعلق زیر التوا معاملات پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے چیف سکریٹری کو ریاستی حکومت کے میٹنگ منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیر اعلی نے پارٹی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو طلب کیا
وزیر اعلی نے پارٹی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو طلب کیا

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پیش نظر میں مرکزی حکومت کو ریاست کی زیر التواء تجاویز پر تبادلہ خیال کے لئےاپنی سرکاری رہائش گاہ سہیادری گیسٹ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت لوک سبھا اور راجیہ سبھا اراکین پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا۔

اس موقع پر وزیر تعمیر عامہ اشوک چوہان، شہری ترقیاتی وزیر ایکناتھ شندے، آبی وسائل کے وزیر جینت پاٹل، وزیر صنعت سبھاش دیسائی، مرکزی سماجی انصاف کے وزیر رامداس اٹھاولے، چیف سکریٹری سنجے کمار اور دیگر موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ساتھ زیر التواء معاملے پر راہ ہموار ہوگی۔ نیز محکمہ جاتی اور موضوعات کے حل کے لئےایم پی کی کمیٹیاں تشکیل کر مختلف معاملات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے عوام کو بھی ممبران پارلیمنٹ سے بہت سی توقعات ہیں۔ ریاست کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے لوگوں کے مفادات اور امور کو ترجیحی انداز میں حل کیا جانا چاہئے۔ اس کے لئے ہر رکن پارلیمان کو مرکزی حکومت سے ریاستی حکومت کو زیادہ سے زیادہ فنڈ ملنا چاہئے۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ دہلی میں مہاراشٹر سدن کے کام کو مزید بہتر بنانے کے لئے ممبران پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی تشکیل کی جائے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کے مفاد میں کام کرتے ہوئے اسے ایک نظریہ کے ساتھ کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال ممبران پارلیمنٹ کے لئے منورا کے نئے ایم ایل اے کی رہائش گاہ میں 10 کمرے مہیا کیے جائیں گے۔

مہاراشٹرا، کرناٹک بارڈر معاملے کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کرناٹک میں سرکار چاہے کسی کی بھی ہو ان کا کردار ایک جیسا ہے۔ 'ہمیں بھی اتحاد کا مظاہرہ کرکے سرحدی مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔

انہوں نے ممبران پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ تمام جماعتوں کے ممبران پارلیمنٹ کے وفد کے ساتھ وزیر اعظم سے ملاقات کریں۔

مراٹھا ریزرویشن کیس کی سماعت 5 فروری کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔ مرکزی حکومت کو بھی اپنا معاملہ سپریم کورٹ میں پیش کرنا ہوگا۔

اس موقع پر تمام پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کو وزیر اعظم سے ملاقات کرکےانہیں بیان جاری کروانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: اروناچل پردیش میں آباد 'شوگر گاؤں' پر کس کا قبضہ ؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details