فڈنویس نے دعویٰ کیا کہ این آئی اے کے پاس سادھوی کے خلاف مالیگاﺅں بم دھماکے میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ جوکہ حال میں اے ٹی ایس کے آنجہانی سربراہ ہیمنت کرکرے کو ایک ظالم اور ملک دشمن افسر قرار دے چکی ہیں اور یہ بھی کہا کہ ان کی موت سادھوی کی بدعا کی وجہ سے ہوئی تھی۔
'مسلمانوں کو خوش کرنے کے لیے پرگیہ کو گرفتار کیا گیا'
مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہا ہے کہ 'مالیگاﺅں بم دھماکوں کی کلیدی ملزمہ اور بھوپال سے بی جے پی کی امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر بی جے پی کی قوم پرست کی منفی تصویر نہیں ہیں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ سادھوی پرگیہ سنگھ بھی کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی طرح ضمانت پر رہا ہیں،یہ کہا جاسکتا ہے کہ ان کے خلاف الگ قسم کے الزامات عائد ہیں، لیکن قانون میں کوئی چیز الگ نہیں ہوتی ہے۔
فڈنویس نے الزام عائد کیا کہ 2007-2008میں کئی بم دھماکوں میں بڑی تعداد میں مسلمان گرفتار کیے گئے اور کانگریس نے محسوس کیا کہ مسلمان ان سے دور ہوچکے ہیں اور اسی وجہ سے مذکورہ گرفتاری ممکن ہوئی اور اسے ’ہندودہشت گردی‘کا نام دیا گیا اور بدقسمتی سے چند سرکاری وکلاءنے اس افسانہ کو تقویت بخش دی۔