ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں بارش سے قبل نالوں کی صفائی کی جا رہی ہے ۔
شہر میں انڈر گراؤنڈ ڈرینیج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے برسات کے موسم میں شہر کا پانی سڑکوں پر ہی بہتا ہے۔ شہر کے نشیبی علاقے میں پانی کی نکاسی نہیں ہونے کے سبب گٹر کا پانی عوام کے گھروں میں گھس جاتا ہے جس سے لوگوں میں متعدد امراض پیدا ہوتے ہیں۔
مالیگاؤں: بارش سے قبل نالوں کی صفائی۔ ویڈیو اس تعلق سے نشیبی علاقے کے آزاد نگر وارڈ کے کارپوریٹر الطاف ڈرم والے نے جے سی بی مشین کی مدد سے تمام نالوں کی صفائی کرانا شروع کر دی ہے ۔ دو روز قبل بھی اس علاقے کی گلیوں اور نالیوں کی مکمل طور پر کارپوریشن کے ملازمین کے ذریعے صفائی کرائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ برسات کے موسم میں زیادہ بارش ہونے کی صورت میں نسیبی علاقے میں سیلاب سی کیفیت ہو جاتی ہے. اسی لئے ان علاقوں میں کارپوریشن کے جانب سے بارش سے قبل ہی نالوں کی صفائی کی جارہی ہے.