اردو

urdu

ETV Bharat / state

آبپاشی بدعنوانی معاملہ میں اجیت پوار کو کلین چٹ؟

ریاست مہاراشٹر پر پورے ملک کے عوام کی نظریں ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ کچھ نا کچھ نئی باتیں سامنے آرہی ہیں اور اب اینٹی کرپشن بیورو نے آبپاشی بدعنوانی معاملے میں 9 بڑے مقدمات کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اجیت پوار

By

Published : Nov 25, 2019, 8:00 PM IST

مہاراشٹر میں 70 ہزار کروڑ روپے کے آبپاشی بدعنوانی معاملے میں اجیت پوار کو کلین چٹ مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر عہدہ کا حلف لینے کے دو روز بعد ہی انہیں انسداد بدعنوانی بیورو ( اے سی بی) نے بڑی راحت دیتے ہوئے ان کے خلاف آبپاشی بدعنوانی معاملہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

حالانکہ ان کے خلاف بدعنوانی کا معاملہ بی جے پی کا سب سے بڑا انتخابی موضوع رہا دریں اثناء ر اج بھون میں کانگریس، این سی پی اور شیوسینا نے موجود اعلی افسران کوحمایت کا خط سونپ دیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے مہاراشٹر کانگریس کے صدر بالا صاحب تھورات نے کہا کہ ان کے اتحاد کو 162 ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، این سی پی اراکین کے رہنما جینت پاٹل نے بھی کہا کہ بی جے پی کے پاس کسی کی بھی حمایت نہیں ہے، مہاراشٹر میں موجودہ حکومت کا قیام جھوٹے کاغذات اور دستاویزات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details