اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاست مہاراشٹر میں پھنسے پنجاب کے لوگوں کو واپس لانے کی درخواست کو تسلیم کر لیا ہے۔

By

Published : Apr 22, 2020, 7:51 PM IST

انہوں نے بتایا کہ مہاراشٹر کے ناندیڑ علاقے میں واقع گردوارہ حضور صاحب میں لاک ڈاون کے سبب پنجابی مسافر عقیدت مند پھنس گئے تھے جنہیں پنجاب واپس لانے کی درخواست کی گئی تھی۔

سنگھ نے ٹویٹ کیا کہ 'ابھی ہمیں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دفتر سے فون کال موصول ہوا ہے اور اس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے پنجابی عقیدت مندوں کو ناندیڑ سے پنجاب لانے کی درخواست تسلیم کر لی ہے۔ ہم نے چیف سکریٹری سے تمام طرح کے انتظامات کرنے کو کہا ہے اور ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات ہم برداشت کریں گے۔ آپ سب کا شکریہ۔'

واضح رہے کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو خط لکھا تھا اور کووڈ 19 کی وبا کے پھیلنے کے سبب لاک ڈاون کرنے کی وجہ سے ناندیڑ میں واقع گردوارہ حضور صاحب میں پھنسے پنجابی عقیدت مندوں کو پنجاب واپس لانے کی درخواست کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details