اردو

urdu

ETV Bharat / state

Aurangabad Name Changed:گوگل میپ پر اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل - ایم پی امتیاز جلیل سے گوگل سے وضاحت طلب کی

گوگل سائٹ پر اورنگ آباد کے ساتھ سمبھاجی نگر،اور عثمان آباد کے ساتھ دھارا شیو لکھا آرہا ہے، اورنگ آباد کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے ٹویٹ کرکے گوگل سے اس معاملے میں وضاحت طلب کی ہے،انہوں نے اپنے ٹویٹ میں گوگل سے وضاحت طلب کی ہے کہ اس عمل سے اورنگ آباد شہر کے لاکھوں لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ Google on Aurangabad Name Change

امتیاز جلیل
امتیاز جلیل

By

Published : Jul 28, 2022, 7:24 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے تاریخی شہر اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کا معاملہ ابھی کئی مرحلوں سے گزر نا باقی ہے، لیکن گو گل میپ پر شہر کا نام تبدیل کر دیا گیاہے، جس کے بعد مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے گوگل سے نام تبدیل کرنے کی وضاحت طلب کی ہے، گزشتہ کئی سالوں سے تاریخی شہروں کے نام تبدیل کئے جارہے ہیں۔

گوگل میپ

Google on Aurangabad Name Change

گوگل سائٹ پر اورنگ آباد کے ساتھ سمبھاجی نگر،اور عثمان آباد کے ساتھ دھارا شیو لکھا آرہا ہے، اورنگ آباد کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے ٹویٹ کرکے گوگل سے اس معاملے میں وضاحت طلب کی ہے،انہوں نے اپنے ٹویٹ میں گوگل سے وضاحت طلب کی ہے کہ اس عمل سے اورنگ آباد شہر کے لاکھوں لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

واضح رہے اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیل کرنے کے معاملے پر مہاراشٹر میں کریڈیٹ کی سیاست عروج پر ہے، سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے آخری لمحات میں کابینی اجلاس میں تین شہروں کے نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا،جبکہ موجودہ شندے حکومت نے ادھو ٹھاکرے کے اس فیصلے کو ملتوی کردیا اور چھترپتی کے اضافی نوٹ کے ساتھ پھر سے دونوں شہروں کے نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا حالانکہ ابھی باضابطہ ان شہروں کے نام تبدیل نہیں ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کے معاملے پر سیاست تیز

قدیم تاریخی شہروں کے نام تبدیل کرنے کے لیے کئی مرحلوں سے گزرنا لازمی ہے، مرکزی حکومت کی جانب سے مہر لگنے کے بعد ہی نام تبدیل ہوسکتے ہیں لیکن ناموں کو لیکر سیاست جاری ہے،اس سے عوام میں بے چینی پائی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details