اردو

urdu

ETV Bharat / state

اورنگ آباد: ادبی خدمات کے اعتراف میں تقریب - ناول نگاری

افسانہ اور ناول نگاری میں اپنی اَنمِٹ چھاپ چھوڑنے والے معروف ادیب نورالحسنین کی ادبی خدمات کے اعتراف میں اورنگ آباد میں سہ ماہی جشن نورالحسنین منایا گیا۔

ادبی خدمات کے اعتراف میں تقریب
ادبی خدمات کے اعتراف میں تقریب

By

Published : Mar 14, 2020, 5:24 PM IST

وراثان حرف و قلم نامی ادبی تنظیم نے ادبی شخصیات کے جشن کا سلسلہ شروع کیا جس میں جشن نورالحسنین اس کی پہلی کڑی ہیں۔

ادبی خدمات کے اعتراف میں تقریب، ویڈیو

بامو یونیورسٹی میں اسی جشن کے تحت یک روزہ سمینار منعقد ہوا۔

ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں منعقد یہ پروگرام بظاہر ایک معمولی سی ادبی تقریب تھی لیکن اس کی اہمیت اس لیے بڑھ جاتی ہے کیوں کہ یہ تقریب معروف افسانہ و ناول نگار نورالحسنین کے اعزاز میں رکھی گئی۔

یہ سمینار جشن نور الحسنین کی ایک کڑی ہے، جس میں نورالحسنین کی ادبی خدمات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی۔

دو سیشن میں ہوئے اس یک روزہ سمینار میں نور الحسین کی افسانہ نگاری، ریڈیائی افسانے، ناول نگاری اور شخصیت پر مقالہ نگاروں نے اپنے اپنے انداز میں روشنی ڈالی۔

اس موقع پر شعبہ اردو کے صدر صدیق محی الدین نے سمینار کی اہمیت و افادیت کو کچھ اس انداز میں اجاگر کیا۔

سہ ماہی جشن نورالحسنین کے تحت شہر میں ادبی پروگراموں کا ایک سلسلہ جاری ہے جس میں بیت بازی، ایک بابی ڈرامہ، نثر نگاری اور حالات حاضرہ جیسے پروگرام ہورہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details