ادھو ٹھاکرے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 'میں متحدہ مہاراشٹر کی طرف پرعزم ہوں، بیلگام میں جو کچھ ہورہا ہے، وہ حیرت انگیز ہے۔ میں اس معاملے کی نگرانی کرنے والی کمیٹی سے ملاقات کروں گا۔'
انہوں نے کہا کہ 'مرکزی حکومت تمام ریاستوں کی سرپرست ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ وہ تمام ریاستوں کے ساتھ غیرجانبدار ہوگا لیکن مرکز گذشتہ پانچ برسوں سے سپریم کورٹ میں کرناٹک کا ساتھ دے رہا ہے۔ یہ واقعی حیران کن ہے'۔
گذشتہ سال 7 دسمبر کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے دونوں ریاستوں کے مابین سرحدی تنازع پر ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی تھی۔