اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: مسافر کو بچاتے ہوئے فوٹیج سی سی ٹی وی میں قید - جوانوں کی مستعدی کی زبردست ستائش ہو رہی ہے

ریاست مہاراشٹر کے سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر واقع کلیان اسٹیشن پر آر پی ایف اور ایم ایس ایف جوانوں کی مستعدی سے ٹریک پر گرنے والے مسافر کی جان بچ گئی ہے۔ جس کا فوٹیج سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا ہے اور یہ وائرل ہو رہا ہے۔

CCTV footage of a passenger being rescued in mumbai maharashtra
مسافر کو بچاتے ہوئے فوٹیج سی سی ٹی وی میں قید

By

Published : Jul 28, 2020, 10:46 PM IST

یہ سی سی ٹی وی ویڈیو ممبئی سے متصل کلیان ریلوے اسٹیشن کا ہے جب 52 برس کے دلیپ بھیکن مانڈگے نام کے ایک مسافر اپنے بیٹے کے ہمراہ غلط ٹرین پر چڑھ جاتے ہیں۔ لیکن انھیں اس کا احساس تب ہوتا ہے جب تک اسٹیشن پر موجود ٹرین پوری رفتار سے چل پڑتی ہے۔ کشکمش کے عالم میں دونوں ٹرین سے کود جاتے ہیں۔ عنقریب ہی یہ موت کے منہ میں جانے والے تھے لیکن برقت سومناتھ مہاجن اور ساہو نام کے دو آر پی ایف افسران نے اپنی جان کی بازی لگاتے ہوئے دونوں مسافروں کو ریلوے ٹریک پر جانے سے پہلے ہی کھینچ لیتے ہیں۔

آر پی ایف جوانوں کی مستعدی سے مسافر کی جان بچی

کلیان اشٹیشن پر موجود ان دونوں جوانوں کی مستعدی کی زبردست ستائش ہو رہی ہے۔

'مسلمانوں کو گمراہ کیا جارہا ہے'

آر پی ایف جوانوں کی مستعدی سے مسافر کی جان بچی

یہ پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی۔ مسافروں کو معمولی خراش آئی ہے لیکن ان افسران کی وجہ سے وہ موت کے منہ میں جانے سے بچ گئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details