اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ کے خلاف مبینہ بدعنوانیوں کی سی بی آئی تحقیقات

بامبے ہائی کورٹ نے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ کے خلاف مبینہ بدعنوانیوں کی سی بی آئی کے ذریعہ تفتیش کرانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ اس معاملے کی تفشیش پندرہ دنوں کے اندر مکمل کرکے اس پر کاروائی کریں۔

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ کے خلاف مبینہ بدعنوانیوں کی سی بی آئی تحقیقات
مہاراشٹر کے وزیر داخلہ کے خلاف مبینہ بدعنوانیوں کی سی بی آئی تحقیقات

By

Published : Apr 5, 2021, 2:32 PM IST

بامبے ہائی کورٹ نے آج ممبئی میں مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کی جانب سے کی گئی مختلف مبینہ بدعنوانیوں کی سی بی آئی کے ذریعہ تفتیش کرانے کا حکم جاری کیا ہے۔ چیف جسٹس دیپنکر دتا اور جسٹس جی ایس کلکرنی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ممبئی کے سابق کمشنر آف پولیس پرم بیر سنگھ کی جانب سے گزشتہ دنوں بمبئی ہائی کورٹ میں ایک مجرمانہ عرضداشت کی سماعت کے بعد کیا۔ جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی مرکزی تفتیشی ایجنسی سے تحقیقات کروائی جائے۔

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ کے خلاف مبینہ بدعنوانیوں کی سی بی آئی تحقیقات

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ انل دیشمکھ وزیر داخلہ ہیں اور پولیس کی جانب سے غیر جانبدارانہ تحقیقات نہیں کی جاسکتی ہیں۔ لہٰذا سی بی آئی کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ اس معاملے کی تفتیش پندرہ دنوں کے اندر مکمل کرکے اس پر کارروائی کریں۔

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ کے خلاف مبینہ بدعنوانیوں کی سی بی آئی تحقیقات

واضح رہے کہ پرم بیر سنگھ نے جو عرضداشت داخل کی تھی اس کے مطابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے مبینہ طور پر ایک معطل معاون پولیس انسپکٹر سچن وازے سے ہر ماہ 100 کروڑ روپیے ماہ وصولی کا حکم دیا تھا، اس انکشاف پر ریاست سمیت ملک میں بڑے پیمانے پر سیاسی ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details