اورنگ آباد شہر میں کیٹرنگ کے کاروبار عروج پر اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کئی کیٹرنگ کی دکانیں کھل چکے ہیں، جس سے کئی بے روزگار لوگوں کو روزگار مِل رہی ہے۔ کیٹرنگ کے کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ آج کل ہر شخص مصروف ہو گیا ہے۔اس کی مصروفیات کو دیکھتے ہوئے۔ ان کے کیٹرنگ کا کاروبار بڑی ہی اچھے طریقے سے چل رہا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ کم وقت میں لوگوں کو اچھا کھانا کیٹرنگ کے ذریعے فراہم کر دیتے ہیں، اور وہ بھی واجب داموں پر ان کیٹرنگ والوں کے پاس سینکڑوں قسم کے پکوان ہر روز بنتے ہیں۔
کیٹرنگ والوں کا کہنا ہے کہ پہلے بہت کم کیٹرنگ کا کاروبار تھا، اور خاص طور پر گھروں میں تہوار کے وقت یا اگر کوئی مہمان آتا تھا تو اس وقت بریانی یا پھر کوئی عمدہ پکوان پکتے تھے، لیکن آج لوگوں کو ایک فون کال پر کیٹرنگ والوں کے ذریعے کئی سارے عمدہ کھانے گھر بیٹھے دستیاب ہو جاتے ہیں وہ بھی واجب داموں میں۔کیٹرنگ کا کاروبار کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کو مہمانوں کے لیے کھانا بنانا رہتا ہے تو اسے بازار میں جانا وہاں سے پورا سامان لانا اور بہت زیادہ مشکلت رہتے تھے لیکن آج لوگوں کی پریشانی کا متبادل کیٹرنگ سروس بن چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اگر مراٹھا سماج کو او بی سی میں ریزرویشن دیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گا: شبیر انصاری
کیٹرنگ پر آرڈر دیکھ کر کھانا بنانے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں وقت بھی بچ رہا ہے، اور کھانے کے سامان لانے کے لیے دوڑ بھاگ بھی کرنا نہیں پڑتی اور ہر چیز وقت پر ہو جاتی ہے۔ اورنگرباد شہر میں کئی سارے کیٹرنگ کا کاروبار کرنے والے لوگ ہیں جس سے شہر ہی نہیں بلکہ اعتراف کے علاقوں میں بھی یہ لوگ اپنے کیٹرنگ سروس دے رہے ہیں۔ کیٹرنگ کے کاروبار سے جڑے کئی لوگ ہیںجو کئی سارے نوجوانوں کو روزگار کا بھی موقع دے رہے ہیں۔