اردو

urdu

ETV Bharat / state

'گستاخ رسول نرسنگھانند سرسوتی پر مقدمہ درج کیا جائے' - case sould be file against narsingh anand

سہارا ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران نے شیخ آصف کی قیادت میں مالیگاؤں پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نرسنگھ آنند کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے۔

narsingh anand'
narsingh anand'

By

Published : Apr 12, 2021, 10:45 PM IST

مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں شہید عبدالحمید روڈ کے فعال ادارہ اسٹار ایجوکیشن نے شہر کے ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی سے سابق رکن اسمبلی شیخ آصف کی قیادت میں ملاقات کی

انہوں نے کہا 'موجودہ حالات کے پیش نظر ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ملک اور مالیگاؤں شہر میں حالات ابتر نہ ہوں اس لیے پولیس انتظامیہ احتیاط برتے اور ملک میں امن برقرار رکھنے کے لیے مناسب اقدامات کرے اور مالیگاؤں شہر میں نرسنگھ آنند سرسوتی کے خلاف مقدمہ درج کرے'۔

سہارا ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ذمہ داران نے شیخ آصف کی قیادت میں مالیگاؤں پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے 'نرسنگھ آنند کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے کیونکہ گستاخ رسول صل اللہ علیہ وسلم نرسنگھ آنند سرسوتی عرف نرسنگھ وانی (داسنہ دیوی مندر کے چیف مہنت) نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل کو شدید ٹھیس پہنچائی ہے اور ہم سب کے پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں جان بوجھ کر اشتعال انگیز الفاظ اور بیانات استعمال کیے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیے
ممتابنرجی کی تشہیری مہم پر پابندی، کمیشن کے فیصلے کے خلاف دھرنا کا اعلان

انہوں نے کہا 'نرسنگھ آنند نے مذہبی جذبات اور دونوں مذاہب کے مابین دشمنی کو بڑھاوا دینے کی نیت سے غلط بیانات دے کر مسلم مذہب کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ اس نے دونوں معاشروں کے مابین پھوٹ پیدا کرنے کی بھی کوشش کی ہے۔ نیز کچھ دن پہلے جب ایک 14 سالہ مسلمان لڑکا پانی کی پیاس میں مبتلا تھا، تو وہ اسی داسنہ دیوی کے مندر میں پانی پینے گیا، لڑکے کو مندر کے ایک ملازم نے شدید مارا پیٹا تھا اور کہا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بدلہ لیا جائے ایسے منافرت انگیز بیانات اور واقعہ سے ملک بھر میں ماحول خراب کیا جارہا ہے'۔

اس وفد میں شیخ آصف کے ہمراہ سید جابر سید احمد، وسیم مختار منصوری، عابد خان، شیخ شاکر، سید انس اور شیخ انور شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details