اردو

urdu

ETV Bharat / state

مالیگاؤں: ایم آئی ایم کارپوریٹر خالد پرویز سمیت 8 افراد پر مقدمہ درج - مالیگاؤں میں لاک ڈاؤن

مجلس اتحاد المسلمین کے شمالی مہاراشٹر کے صدر و کارپوریٹر خالد پرویز اور وارڈ نمبر 18 کے کارپوریٹر ماجد حاجی کی جانب سے رکن اسمبلی کی قیادت میں علامتی طور پر احتجاج کیا گیا۔ اس معاملے میں سٹی پولیس اسٹیشن میں پولیس سپاہی ویلاس رمش سورونشی نے شکایت کی کہ مقامی مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان نے لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ہے۔

مالیگاؤں: ایم آئی ایم کارپوریٹر خالد پرویز سمیت 8 افراد پر مقدمہ درج
مالیگاؤں: ایم آئی ایم کارپوریٹر خالد پرویز سمیت 8 افراد پر مقدمہ درج

By

Published : Apr 9, 2021, 5:23 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 8 افراد کے خلاف سٹی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مسلم اکثریتی شہر کی شناخت رکھنے والے شہر مالیگاؤں میں پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے چلتے ریاست بھر میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کے احکامات جاری کیے ہیں۔

مالیگاؤں: ایم آئی ایم کارپوریٹر خالد پرویز سمیت 8 افراد پر مقدمہ درج

حکومت کی نئی گائیڈ لائن کے تناظر میں پولیس انتظامیہ سختی سے عمل کرتے ہوئے چھوٹا کاروبار کرنے والوں کی دکانیں بند کروا رہی ہے، جس کی وجہ سے شہر کی معاشی حالت دن بہ دن بگڑتی جا رہی ہے۔

اس سلسلے میں گزشتہ دنوں مجلس اتحاد المسلمین کے شمالی مہاراشٹر کے صدر و کارپوریٹر خالد پرویز اور وارڈ نمبر 18 کے کارپوریٹر ماجد حاجی کی جانب سے رکن اسمبلی کی قیادت میں علامتی طور پر احتجاج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہسپتال میں لاشیں بدل گئیں، نارائن نے نفیسہ کی آخری رسومات ادا کردی

اس معاملے میں سٹی پولیس اسٹیشن میں پولیس سپاہی ویلاس رمش سورونشی نے شکایت کی کہ مقامی مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان نے لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی ہے۔ ساتھ ہی سماجی فاصلے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے کی وجہ سے 8 ملزمان کے خلاف دفعات 188 / 269 / 270 / 3 / 4 / 5 / 2021 / 197 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details