ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں رکن پارلیمان امتیاز جلیل سمیت 70 کارکنوں کے خلاف اورنگ آباد کے ویدانت نگر پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔ اس پر امتیاز جلیل نے مقدمے کو عوام کے لیے مفید بتایا ہے۔
مخدوش راستوں کے تعلق سے ریاستی حکومت اور اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کو متوجہ کرنے کے لیے دو روز قبل امتیاز جلیل نے اپنے حامیوں کے ساتھ اورنگ آباد کے ریلوے اسٹیشن کے فلائی اوور برج پر راستہ روک کر احتجاج کیا تھا۔