اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی امیدوار پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس درج - MLA | Minister of Water Supply & Sanitation, Maharashtra State

مہاراشٹر حکومت میں آبی وسائل کے وزیر اور پارتور اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار ببن راؤ لونیكر کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کا کیس درج کیا گیا ہے۔

بی جے پی کے امیدوار ببن راؤ لونیكر

By

Published : Oct 19, 2019, 1:51 PM IST

لونیکر پر اسمبلی حلقہ میں پیسے تقسیم کرانے سے متعلق بیان دینے کا الزام ہے۔ کانگریس پارٹی نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر لونیکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ویڈیو میں بی جے پی امیدوار لونیكر اپنے اسمبلی حلقہ میں پیسہ تقسیم کرانے سے متعلق بیان دیتے ہوئے د کھائی دے رہیں ہیں۔الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں لونیکر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا ہے۔

وجے پوار نامی شخص نے بھی وزیر کے خلاف الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی ہے ۔لونیکر نے نیر-سیولي کے دیہات میں انتخابی مہم کے دوران کہا ہے کہ میں نے گاؤں میں پیسہ تقسیم کروایا ہے اس لیے مجھے الیکشن جیتنے میں كوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details