اورنگ آباد: ریاستِ مہاراشٹر کے اور نگ آباد ضلع کے ویجاپور تعلقہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائنانس کمپنی کے وصولی کیلئے بھیجے گئے دو ملازمین نے کسان کی ٹو وہیلر گاڑی کی قسط ادا نہ کرنے پر کسان کی ٹو وہیلر اُٹھا کر اپنی ٹو وہیلر پر رکھی اور چل دیئے ویجا پور میں واقع فائنانس کمپنی کے دفتر میں ٹو وہیلر جمع کروائی اس دوران راستے سے گزرنے والے دیگر افراد نے اس انوکھے معاملے کو دیکھ کر تعجب کیا اور اس کا ویڈیو بنالیا۔ قرض وصولی کیلئے فائنانس کمپنی کے ملازمین نے ایک عجیب طریقہ اختیار کیا ہے۔ ٹو وہیلر گاڑی کا ہفتے ادا نہ کرنے والے گاہک کی گاڑی ضبطی کیلئے فائنانس کمپنی کے اہلکاروں نے ضبط شدہ گاڑی کو اپنی گاڑی پر رکھ کر لے گئے جس کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اورنگ آباد ضلع کے ویجا پور تعلقہ میں اس طرح کی وصولی کا معاملہ پہلی بار دیکھنے کو ملا۔
Vaijapur Viral Video کسان نے وقت پر قسط ادا نہیں کی، کمپنی کے ملازمین بائیک پر بائیک رکھ کر لے گئے
اورنگ آباد ضلع کے ویجاپور تعلقہ میں قرض کی وصولی کے لیے آئے فائنانس کمپنی کے ملازمین نے کسان کی موٹر سائیکل ضبط کرلی حالانکہ ضبط کی گئی موٹر سائیکل کو ملازمین اپنی موٹر سائیکل پر رکھ کر لے گئے جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ Bike On Bike VIDEO
تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ویجا پور تعلقہ کے روٹے گاؤں کے ایک کسان نے گاڑی خریدنے کیلئے ایک فائنانس کمپنی سے قرض لیا تھا تاہم وقت پر ہفتہ نہ بھرنے پر فائنانس کمپنی کے ملازمین کسان کے گھر پہنچے اور کسان سے ہفتے بھرنے یا ٹو وہیلر کی چابی دینے کا مطالبہ کیا۔ کسان کی جانب سے پیسے نہ دینے پر فائنانس کمپنی اہلکاروں نے گاڑی کی چابی طلب کی، تاہم کسان نے چابی دینے سے بھی انکار کر دیا، جس کے بعد فائنانس کمپنی کے وصولی کیلئے بھیجے گئے دو ملازمین نے کسان کی گاڑی اُٹھا کر اپنی ٹو وہیلر پر رکھی اور ویجا پور میں واقع فائنانس کمپنی کے دفتر میں جمع کروائی اس دوران راستے سے گذرنے والے دیگر افراد نے اس انوکھے معاملے کو دیکھ کر تعجب میں پڑگئے اور انھوں نے ٹو وہیلر پر ٹو وہیلر لے جانے کے معاملے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی اس واقعے کے بعد قرض حاصل کر کے گاڑی لینے والے کسان نے ہفتے کے پیسے بھر کر اپنی گاڑی واپس لے لی تاہم گاڑی ضبطی کا ویڈیو اب تک سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Maharashtra State Waqf Board محی الدین بشیر مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے نئے سی ای او